ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے مرجان میں جشن میلاد کے دوران پیش آیا قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ، ایک شخص گرفتار 

کمٹہ کے مرجان میں جشن میلاد کے دوران پیش آیا قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ، ایک شخص گرفتار 

Sat, 07 Oct 2023 13:12:18    S.O. News Service

کمٹہ ، 7 / اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے مرجان میں جماعت المسلمین کمیٹی کی طرف سے منعقدہ جشن میلاد النبی کے دوران قومی جھنڈے کی توہین کا معاملہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور مزید چار افراد کو تلاش کر رہی ہے ۔
    
ترنگے کی توہین کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کا نام درگاہ محلہ کے رہنے والے محمد انیس صاحب حضرت آغا کا نام بتایا جاتا ہے ۔ اس معاملے میں مزید جن لوگوں کو کلیدی ملزم بنایا گیا ہے ان کے نام رحمان ظفراللہ خان، آفرید صمد شیخ، شفیق حیدر شیخ اور طیب شاہ سرگیرو ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے انہیں تلاش کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جشن میلاد کے جھنڈوں میں ایسا ترنگا جھنڈا بھی شامل تھا جس پر چاند تارے بنے تھے اور اشوک چکر کی جگہ پر بھی ہلال بنا ہوا تھا ۔ اس تعلق سے ایک ویڈیو کلپ 'کیسری سامراٹ' نامی ایک انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ ہوئی تھی اور اس میں قومی جھنڈے کی توہین ہونے کی بات کہی گئی تھی ۔ 
    
سوشیل میڈیا پر اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہوتے ہی اشتعال انگیز تبصروں کی قطار لگ گئی اور سبز رنگ غالب آنے کا خطرہ جتا کر  'جاگو بھارتی عوام جاگو' جیسے پیغامات عام ہوگئے تھے ۔ 


Share: